Tameerewatan
tameerewatan

عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر تحریک کا آغاز، کوئٹہ میں اپوزیشن کا پاور شو

عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر تحریک کا آغاز، کوئٹہ میں اپوزیشن کا پاور شو

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں عمران خان اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی اور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اور اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے رہنماؤں نے واضح کیا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں نکلنے والی اس ریلی نے شہر میں سیاسی حلچل پیدا کر دی ہے، جہاں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں اور ملک کو آئینی و قانونی راستے پر چلایا جائے۔ عوام کی اس بھاری شرکت کو اپوزیشن کا ایک بڑا پاور شو قرار دیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More