بریکنگ نیوز،محکمہ تعلیم بلوچستان کا بڑا فیصلہ،اتوار کے علاوہ تمام چھٹیاں منسوخ
کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبہ بھر کے سکولوں میں ہفتے کے روز کی جانے والی تعطیل کو ختم کر دیا ہے۔ نیا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اب تمام تعلیمی ادارے پیر سے ہفتے تک باقاعدگی سے کھلے رہیں گے، جبکہ ہفتہ وار چھٹی صرف اتوار کے دن ہوا کرے گی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر فوراً ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد تعلیمی سیشن کے دوران بچوں کا نصابی نقصان پورا کرنا اور تدریسی اوقات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
