Tameerewatan
tameerewatan

فٹبال دنیا کی سب سے بڑی شادی، کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی تاریخ اور مقام سامنے آ گئے

فٹبال دنیا کی سب سے بڑی شادی، کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی تاریخ اور مقام سامنے آ گئے

پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رونالڈو اور جارجینا آئندہ ہفتے پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شادی کے بعد استقبالیہ تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں ہونے کی توقع ہے، جہاں خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

تاہم کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی جانب سے شادی کی تاریخ، مقام یا دیگر تفصیلات کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More