Tameerewatan
tameerewatan

ٹرمپ کا بڑا ریلیف، تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر ملنا شروع

امریکی حکومت نے 30 ریاستوں میں اہل افراد کو رقم بھیجنا شروع کردی، ادائیگیاں ہیلتھ انشورنس سے متعلق اضافی فیس کی واپسی کے طور پر کی جارہی ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تقریباً 10 لاکھ امریکی شہریوں کو فی کس 500 ڈالر کی یکمشت ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے 9 لاکھ 50 ہزار سے زائد اہل افراد کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں، جن کا تعلق ان 30 ریاستوں سے ہے جہاں صحت انشورنس کیلئے وفاقی HealthCare.gov مارکیٹ پلیس استعمال کی جاتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ رقم ان اضافی ’’یوزر فیس‘‘ کی واپسی ہے جو Affordable Care Act کے تحت ہیلتھ انشورنس کے اخراجات میں شامل کی گئی تھیں۔ وائٹ ہاؤس نے سابق بائیڈن انتظامیہ پر ضرورت سے زیادہ فیس وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم اس دعوے کے بعض پہلوؤں پر ماہرین نے سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ رقم ہر امریکی شہری کو نہیں ملے گی۔ بنیادی طور پر وہ افراد اہل ہیں جنہوں نے 2026 میں وفاقی مارکیٹ پلیس کے ذریعے ہیلتھ انشورنس حاصل کی اور پریمیم کیلئے وفاقی مالی معاونت حاصل نہیں کی۔

اہل افراد کو 500 ڈالر کی رقم کیلئے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں، انتظامیہ کے مطابق ادائیگیاں چیک یا براہ راست بینک اکاؤنٹ کے ذریعے خودکار طور پر بھیجی جارہی ہیں۔

یہ ادائیگیاں ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب امریکا میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات قریب ہیں۔ بعض سیاسی تجزیہ کاروں نے ادائیگیوں کے وقت کو انتخابی سیاست سے جوڑا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس اسے شہریوں سے وصول کی گئی اضافی رقم کی واپسی قرار دیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More