Tameerewatan
tameerewatan

ایران نے حوثیوں کی کارروائیوں سے لاتعلقی ظاہر کردی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا خلیجی ممالک کے خلاف حوثی کارروائیوں سے فاصلہ، فوجی راستے کے بجائے سیاسی رابطوں اور مذاکرات پر زور

تہران: ایران نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے خلیجی ممالک کے خلاف حالیہ کارروائیوں سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کے حل کیلئے سیاسی اور سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ حوثیوں کی کارروائیوں کو ایران سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے اور موجودہ کشیدگی کا حل مزید فوجی کارروائی کے بجائے بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جائے۔

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی بتایا ہے کہ ایران نے حوثیوں کے ساتھ سیاسی رابطے کی تجویز دی ہے جبکہ تہران نے حوثیوں اور عراقی ملیشیاؤں کی کارروائیوں سے خود کو الگ ظاہر کیا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی معاملے کا سیاسی حل چاہتے ہیں، تاہم ایران کی جانب سے فی الحال کوئی باقاعدہ تحریری پیشکش سامنے نہیں آئی اور سیاسی رابطوں کا معاملہ تجویز کی سطح پر ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حوثیوں کی کارروائیوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور متعلقہ ممالک آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More