Tameerewatan
tameerewatan

مہنگائی بے قابو ہونے لگی، شرح 10.3 فیصد ہوگئی

پیاز، بجلی، فیول، ایل پی جی اور گندم سمیت متعدد اشیاء مہنگی، ٹماٹر، مرغی، انڈے اور چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے اور ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں پیاز کی قیمت میں 29.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بجلی 15.28 فیصد، فیول 10.76 فیصد اور ایل پی جی 5.37 فیصد مہنگی ہوئی۔

اسی طرح گندم کی قیمت میں 3.86 فیصد، بیسن میں 2.74 فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 0.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی سامنے آئی۔ ٹماٹر 24.67 فیصد، مرغی 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد اور سبزیاں 1.49 فیصد سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمت میں 0.88 فیصد، پھلوں میں 0.32 فیصد جبکہ کتب کی قیمتوں میں 0.60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More