Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیاب

وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی کارروائی ،مغوی بریال بازیاب

کوئٹہ(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے مغوی بریال خان کی بازیابی کےلئے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت بازیاب کرلیا، جبکہ اغوا میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔SSP آپریشن کوئٹہ ضیائ الحق مندوخیل کی نگرانی میں کارروائی کے دوران پولیس نے صابر شاہ، عبدالسلام اور انعام اللہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق مغوی بریال خان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔مغوی کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کوئٹہ پولیس اور کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More