Tameerewatan
tameerewatan

وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم مجموعی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 37 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار 700 روپے مقرر کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی کم از کم تنخواہ کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ مقررہ حد سے کم ہے، انہیں 40 ہزار 700 روپے تک پہنچانے کے لیے فرق کی رقم خصوصی الاؤنس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین، دفاعی بجٹ سے تنخواہ لینے والے سویلین ملازمین، کنٹی جنٹ بنیادوں پر کام کرنے والے عملے اور سول عہدوں پر بنیادی پے اسکیل کے تحت کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین پر بھی ہوگا۔

حکومت کے مطابق خصوصی الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا اور یہ عام چھٹیوں کے دوران بھی قابلِ ادائیگی ہوگا، تاہم غیر معمولی رخصت کے دوران الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ خصوصی الاؤنس کو پینشن یا گریجویٹی کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا اور مکان کے کرائے کی وصولی کے لیے بھی اسے قابلِ شمار آمدن نہیں سمجھا جائے گا۔

بیرون ملک تعیناتی یا ڈیپوٹیشن کے دوران ملازمین اس الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے، تاہم پاکستان واپسی پر انہیں مقررہ شرح کے مطابق الاؤنس دوبارہ دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2026-27 میں اس اضافے سے پیدا ہونے والے اضافی اخراجات متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اپنے موجودہ بجٹ سے پورے کرنا ہوں گے، اس مقصد کے لیے کوئی اضافی یا ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More