عوام کی جیبوں پر ڈاکہ، 1 لیٹر پیٹرول پر حکومت کتنا ٹیکس کھا رہی ہے؟
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کے مارے عام شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسوں اور مارجنز کا بے رحم بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جس کے باعث ایندھن کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق شہری اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے صرف ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر یہ اضافی بوجھ 122 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔ ڈیزل کی اصل بنیادی لاگت محض 245 روپے 82 پیسے ہے، لیکن مارکیٹ میں عوام سے 368 روپے 29 پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بھی 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر کر دیا ہے۔