Tameerewatan
tameerewatan

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وہ تاریخی اعلان جس نے پورے پاکستان کو جھومنے پر مجبور کر دیا

بلوچستان کے لیے بڑی خوشخبری، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وہ تاریخی اعلان جس نے پورے پاکستان کو جھومنے پر مجبور کر دیا

راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بلوچستان کی اہم شخصیات، سیاسی قیادت اور سماجی رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔ بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محب وطن اور باوقار عوام سے مالا مال ہے، جبکہ دیرپا امن و استحکام صوبے کی حقیقی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام سرمایہ کاری کے فروغ اور صوبے کے انسانی و قدرتی وسائل کو عوام کی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں، انہیں بااختیار بنانا اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا قومی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن عناصر کے غیر ملکی پراکسیز ہیں جو صوبے کی ترقی روکنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے فیصلہ کن ردعمل سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سماجی رہنماؤں کے امن، سماجی ہم آہنگی اور مثبت قومی مکالمے کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا جامع انداز میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب اور بلوچستان کی حقیقی صلاحیت، ترقی اور عوام کی امنگوں کو اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔

ملاقات میں بلوچستان کی اہم شخصیات اور شرکا نے صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور غیر ملکی اسپانسرڈ خطرات کے خلاف ریاست اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکا نے عوام پر مرکوز ترقی کے ذریعے پرامن، مستحکم اور خوشحال بلوچستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ غالب آئے گا جبکہ دشمن قوتوں کا جھوٹا بیانیہ اپنے ہی پروپیگنڈے اور فریب میں دفن ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More