Tameerewatan
tameerewatan

قلات میں میڈیسن کمپنی کے دو ملازمین سوزوکی گاڑی سمیت لاپتہ، اغوا کا خدشہ

قلات میں میڈیسن کمپنی کے دو ملازمین سوزوکی گاڑی سمیت لاپتہ، اغوا کا خدشہ

قلات: میڈیسن کمپنی کے دو ملازمین سوزوکی گاڑی سمیت قلات سے لاپتہ ہوگئے، پولیس نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور جہانزیب اور کمپنی ملازم شاہد قلات میں ادویات سپلائی کرنے کے بعد سوزوکی گاڑی میں واپس سوراب کی جانب روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں دونوں افراد گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاپتہ ہونے والے دونوں ملازمین اور دواساز کمپنی کی گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات اور لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات تلاش کی جا رہی ہیں
شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More