مکہ دفاعی معاہد،آخر کار ٹرمپ کا بیان آگیا
واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہوئے تینوں اسلامی ممالک کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری سنسنی خیز بیان میں کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدے پر متفق ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور اسلامی دنیا کے ممالک اب اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون سے متحد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسے خطے کے امن و امان کے لیے ایک “بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم پہلا قدم” قرار دیا۔
واضح رہے کہ 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں طے پانے والے اس معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے باضابطہ دستخط کیے تھے۔ اس تاریخی معاہدے کی سب سے اہم شق کے مطابق، اگر تینوں میں سے کسی بھی ایک ملک پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور مشترکہ طور پر جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ مستقبل میں دیگر دوست ممالک کو بھی اس طاقتور دفاعی بلاک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔