Tameerewatan
tameerewatan

تمباکو نوشی کی حقیقت: دنیا بھر کے سگریٹ نوش کس بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں؟

تمباکو نوشی کی حقیقت: دنیا بھر کے سگریٹ نوش کس بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں؟

سگریٹ نوشی کے صحت پر انتہائی مہلک اثرات سے متعلق عالمی سطح پر عوامی آگاہی میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کوئی نمایاں بہتری نہیں آ سکی، جس پر ماہرینِ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دنیا کے 46 ممالک میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد سگریٹ نوش افراد پر کی جانے والی ایک وسیع عالمی تحقیق کے مطابق، اکثریت اس بات سے تو بخوبی واقف ہے کہ سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہے، تاہم دل کی مہلک بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے شدید خطرات کے حوالے سے عوام میں معلومات اب بھی انتہائی محدود ہیں۔

تحقیق میں اس تشویشناک حقیقت کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی بڑی تعداد اس بات سے بھی ناواقف ہے کہ ان کا دھواں پاس بیٹھے دیگر لوگوں کے لیے بھی دل کے امراض اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے محض روایتی مہمات کافی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے دل اور شریانوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق زیادہ مؤثر اور جامع آگاہی مہمات چلانے کی شدید ضرورت ہے تاکہ اس خاموش قاتل کے خطرناک اثرات سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More