Tameerewatan
tameerewatan

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

 ای پاسپورٹ سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای پاسپورٹ سہولیات میں توسیع کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اوورسیز شہریوں کو جدید، شفاف اور سریع الر رفتار پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلئے میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ کی فراہمی کو مزید آسان بنانے اور موجودہ عمل کو زیادہ مؤثر و شہری دوست بنانے کے لیے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ای پاسپورٹس میں بین الاقوامی معیار کا جدید سیکیورٹی نظام شامل کیا گیا ہے جو جعلی دستاویزات کے تدارک میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈی جی امیگریشن محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ کے پورے نظام کو جدید ترین ڈیجیٹل لائنز پر استوار کیا جائے اور قانونی و پالیسی سطح پر ضروری اصلاحات کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو مقررہ وقت کے اندر تمام اہداف مکمل کرنے کی سخت تاکید کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، ای پاسپورٹ کے دائرہ کار میں اس توسیع سے بیرونِ ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو سفارت خانوں اور قونصلیٹ کے چکروں سے نجات ملے گی اور پاسپورٹ کا حصول انتہائی آسان ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More