Tameerewatan
tameerewatan

طالب علم ہی قاتل بن گیاِ، اسکول فائرنگ میں 9ہلاک 15زخمی، ملک بھر میں سوگ

طالب علم ہی قاتل بن گیاِ، اسکول فائرنگ میں 9ہلاک 15زخمی، ملک بھر میں سوگ

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں اسکول کے طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 5 اساتذہ اور دیگر طلبہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے اس ہولناک واقعے کے بعد حملہ آور طالب علم نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تحقیقاتی حکام نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ مسلح طالب علم اسکول آنے سے قبل گھر پر اپنے دادا اور دادی کو قتل کر کے آیا تھا، جس کے بعد اس نے اسکول میں چھپ کر اساتذہ اور بچوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور طبی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ میں اسکول پر فائرنگ کے واقعے میں ایک استاد ہلاک ہوا تھا۔ حکام نے طالب علم کی اس شدید جارحیت اور واقعے کے پیچھے چھپے محرکات کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More