Tameerewatan
tameerewatan

 ڈالر مزید سستا، نئی قیمت سامنے آ گئی

 ڈالر مزید سستا، نئی قیمت سامنے آ گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے ابتدائی سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس 728 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 81 ہزار 48 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 776 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار 480 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور عالمی سطح پر سفارتی پیش رفت کی توقعات کے باعث حالیہ دنوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، تاہم آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More