Tameerewatan
tameerewatan

آسماء جتک کے والد کے قتل پر بلوچستان کے وکلا کا پیمانہ لبریز

آسماء جتک کے والد کے قتل پر بلوچستان کے وکلا کا پیمانہ لبریز

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطاء اللہ لانگو، سینئر نائب صدر جمیل بوستان، جنرل سیکریٹری نجب الدین آغا سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایسے واقعات سے معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، جس کا خاتمہ ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، لہٰذا حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

بلوچستان ہائی کورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ قتل کے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لائے جائیں اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More