Tameerewatan
tameerewatan

17 دھماکے دار مطالبات، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خط نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی

17 دھماکے دار مطالبات، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خط نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے سیاسی، آئینی، معاشی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکاتی مطالبات پیش کر دیے ہیں۔

ان مطالبات میں بلوچستان کے عوام کے حقِ حاکمیت، ووٹ کے حق کے تحفظ، قدرتی و ساحلی وسائل پر مقامی عوام کی ملکیت، نوجوانوں کو روزگار، لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل، سیاسی کارکنوں، ڈاکٹر ماہ رنگ اور ان کے ساتھیوں کی رہائی، مسخ شدہ لاشوں کے واقعات کے خاتمے اور طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی و جمہوری طریقہ اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بارڈر ٹریڈ کی بحالی، آئین پاکستان اور اٹھارویں آئینی ترمیم پر مکمل عمل درآمد، بلوچستان کے طلبہ کے لیے مزید اسکالرشپس، وفاقی اداروں میں صوبے کی آئینی نمائندگی، اشتعال انگیز بیانات سے گریز، مفاہمتی رویوں کے فروغ اور نئے صوبوں کے قیام سے گریز کا بھی مطالبہ کیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ان 17 نکاتی مطالبات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More