Tameerewatan
tameerewatan

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے 2023 اور 2024 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کی شرحیں مقرر کر دی ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی ملازمین کے دو ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو موجودہ سطح پر منجمد کر دیا گیا ہے، جن میں آئندہ مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 کے تحت گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک ملازمین کو 30 فیصد الاؤنس ملے گا۔

اسی طرح ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یہ الاؤنسز آئندہ احکامات تک موجودہ شرح پر برقرار رہیں گے، جبکہ یکم جولائی 2026 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے الاؤنس 2024 کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق دیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More