Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان کی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان کی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران نجی شعبے کو 11.38 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے، جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ مالی سال نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے قرضوں کا 89 فیصد حصہ مینوفیکچرنگ، تھوک و پرچون تجارت اور زراعت جیسے اہم شعبوں کو فراہم کیا گیا تاکہ معیشت کی پیداواری صلاحیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف مینوفیکچرنگ سیکٹر کو 657 ارب روپے کے نئے قرضے دیے گئے، جو صنعتی سرگرمیوں اور پیداواری استعداد میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ تجارت اور زراعت کے شعبوں کو مالی معاونت سے پیداوار، کاروباری سرگرمیوں، نجی سرمایہ کاری اور مجموعی معاشی استحکام کو فروغ ملا ہے، جبکہ نجی شعبے کو بڑھتے ہوئے قرضے کاروباری اعتماد میں اضافے کا مثبت اشارہ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More