Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھواں دار خطاب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھواں دار خطاب

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کا دورہ کرتے ہوئے جمرود میں 2 ارب روپے سے زائد کی خطیر لاگت کے 5 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

پشاور میں کارکنوں کے کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے ان منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 636 ملین روپے کی لاگت سے نرسنگ کالج جمرود اور 32 ملین روپے سے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز میں جدید AI کلاسز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 502 ملین روپے پینے کے صاف پانی کی 21 اسکیموں کی بحالی و سولرائزیشن، 430 ملین روپے جمرود بازار کی خوبصورتی اور 424 ملین روپے تختہ بیگ تا ڈی ٹور روڈ باڑہ کی 10 کلومیٹر لمبی سڑک کی توسیعی و بحالی پر خرچ ہوں گے۔

سیاسی میدان میں سخت مؤقف اپنااتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اقبال کے شاہین ہیں اور اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے پرعزم انداز میں کہا کہ اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں، چاہے جتنی بھی رکاوٹیں آئیں وہ میدان عمل میں پیش پیش رہیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More