Tameerewatan
tameerewatan

امن مظاہرے کے دوران اچانک دھماکہ

امن مظاہرے کے دوران اچانک دھماکہ

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار اور 4 شہری شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے لیے احتجاجی مظاہرہ جاری تھا۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے گیٹ پر روک لیا، جس کے بعد دھماکا ہوا۔

حکام کے مطابق پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس اسٹیشن، سی ٹی ڈی تھانہ، پولیس لائن اور سہولت مرکز قائم ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More