مواد پر جائیں

کوئٹہ 11°C فجر 5:30 ظہر 12:16 عصر 4:03 مغرب 5:40 عشاء 7:02
آج کا ای پیپر ⁦7⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

ایران کی سفارتی سرگرمیاں تیز، عباس عراقچی کا 48 گھنٹوں میں پاکستان سمیت 12 ممالک سے رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ کی علاقائی صورتحال اور امریکا و اسرائیل کے اقدامات پر گفتگو، بیرونی مداخلت کے بغیر خطے میں امن قائم کرنے پر زور

تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے سفارتی رابطے تیز کردیے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

ایران کی سفارتی سرگرمیاں تیز، عباس عراقچی کا 48 گھنٹوں میں پاکستان سمیت 12 ممالک سے رابطہ

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان رابطوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، بین الاقوامی پیش رفت اور امریکا و اسرائیل کے اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، عمان، مصر، اردن، کویت، متحدہ عرب امارات، عراق، تیونس اور قبرص کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے۔

علاقائی ممالک کے ذریعے امن قائم کرنے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے علاقائی ممالک کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کا حل بیرونی مداخلت کے بجائے خطے کے ممالک کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے تلاش کرنا چاہیے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ان سفارتی رابطوں میں امریکا اور اسرائیل کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، جنہیں ایرانی حکام خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیتے ہیں۔

پاکستان سمیت 12 ممالک کے ساتھ ایران کے ان رابطوں کو مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں سفارتی مشاورت کا اہم سلسلہ قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم ان ٹیلیفونک رابطوں کے نتیجے میں کسی مشترکہ فیصلے یا باضابطہ سفارتی معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔