انقرہ :ترکیہ میں منعقدہ ’دی بیسٹ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم‘ مقابلے میں پاکستان نے 33 ممالک کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کی ملٹری ڈرون ٹیم نے مقابلے میں مہارت اور درستگی کا مظاہرہ کیا۔ میزبان ترکیہ پہلے، پاکستان دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ فرانس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
انفرادی مقابلے میں کیپٹن طلحہ نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ڈرون پائلٹس شریک ہوئے۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے مقابلوں میں پائلٹس کی مہارت، رفتار اور رکاوٹوں والے ٹریک پر ڈرون اڑانے کی صلاحیت کو جانچا گیا۔