گوگل نے مصنوعی ذہانت کے دو نئے ماڈلز ’’جیمنائی 4 کاربن‘‘ اور ’’جینی 4‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیمنائی 4 کاربن سائبر سیکیورٹی ماہرین کی معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے کمپیوٹر سسٹمز کی کمزوریاں تلاش کرنے اور انہیں دور کرنے کے کام میں استعمال کیا جاسکے گا۔ کمپنی کے مطابق اس ماڈل تک رسائی منتخب ماہرین کو دی جارہی ہے۔
دوسرا ماڈل جینی 4 حقیقی یا خیالی ماحول پر مبنی ڈیجیٹل دنیائیں بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس نوعیت کی ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز، روبوٹکس اور ورچوئل ماحول کی تیاری میں استعمال ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جینی 4 میں آڈیو کی سہولت بھی شامل ہے، جس سے تیار کردہ ماحول میں پس منظر کی آوازیں اور مکالمے شامل کیے جاسکیں گے۔
دونوں ماڈلز کی عام صارفین اور ڈویلپرز کے لیے وسیع دستیابی کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔