مواد پر جائیں

کوئٹہ 26°C فجر 5:09 ظہر 12:20 عصر 4:32 مغرب 6:12 عشاء 7:31
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی صارفین خبردار! نیا فراڈ کمپیوٹر کا کنٹرول ہیکرز کو دے سکتا ہے

گوگل پر چیٹ جی پی ٹی تلاش کرنے والے صارفین کو جعلی اشتہارات اور فرضی ویریفکیشن کے ذریعے نشانہ بنایا جانے لگا، ماہرین نے محتاط رہنے کی ہدایت کردی

چیٹ جی پی ٹی صارفین خبردار! نیا فراڈ کمپیوٹر کا کنٹرول ہیکرز کو دے سکتا ہے

چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا سائبر فراڈ سامنے آیا ہے جس میں ہیکرز جعلی اشتہارات اور بظاہر اصلی نظر آنے والے چیٹ جی پی ٹی صفحات کے ذریعے صارفین کے کمپیوٹر میں خطرناک میلویئر داخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق حملہ آوروں نے “Plus 5.6” کے نام سے ایک جعلی Custom GPT تیار کیا، جسے اس انداز میں پیش کیا گیا کہ عام صارف اسے چیٹ جی پی ٹی کا کوئی نیا یا آفیشل ورژن سمجھ سکتا ہے۔

یہ فراڈ بعض اوقات گوگل سرچ میں اسپانسرڈ اشتہار سے شروع ہوتا ہے۔ صارف جب لنک کھولتا ہے تو اسے چیٹ جی پی ٹی کا حقیقی ڈومین نظر آسکتا ہے، جس کے باعث شک ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

جعلی GPT صارف کو بتاتا ہے کہ سروس کی دستیابی میں مسئلہ ہے اور اسے ایک مبینہ متبادل یا بیک اپ ویب سائٹ پر جانے کا کہا جاتا ہے۔ وہاں جعلی سکیورٹی یا Cloudflare ویریفکیشن دکھا کر صارف کو ونڈوز میں مخصوص کمانڈ چلانے کی ہدایت کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہی اصل خطرہ ہے۔ کمانڈ چلانے سے کمپیوٹر میں ایسا میلویئر انسٹال ہوسکتا ہے جو حملہ آوروں کو فائلوں اور دیگر حساس معلومات تک رسائی دینے کے ساتھ متاثرہ کمپیوٹر کو دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی فراہم کرسکتا ہے۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گوگل کے اسپانسرڈ نتائج پر صرف نام دیکھ کر اعتماد نہ کریں، چیٹ جی پی ٹی کے نام پر کسی غیر متعلقہ ویب سائٹ پر نہ جائیں اور کسی بھی CAPTCHA یا ویریفکیشن کے کہنے پر Windows Run یا PowerShell میں کوئی کمانڈ کاپی پیسٹ نہ کریں۔