مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی نوجوان کی AI فلم چھا گئی، 5 کروڑ سے زائد ویوز

ویب ڈیسک: پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مختصر فلم نے یوٹیوب پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے 5 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

پاکستانی نوجوان کی AI فلم چھا گئی، 5 کروڑ سے زائد ویوز

لیہ سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال نے 28 منٹ دورانیے کی فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور توجہ مل رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے یوٹیوب ویوز 50 ملین سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ زاہد اقبال کے یوٹیوب چینل نے بھی ایک لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرلیے ہیں۔ بعض رپورٹس میں ویوز کی تعداد 58 ملین سے بھی زائد بتائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر فلم سے زاہد اقبال کی تقریباً 5 کروڑ روپے آمدن کے دعوے بھی گردش کررہے ہیں، تاہم اس رقم کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ یوٹیوب سے حاصل ہونے والی اصل آمدن ناظرین کے ممالک، اشتہارات اور دیگر عوامل کے باعث مختلف ہوسکتی ہے۔

زاہد اقبال کی فلم کی کامیابی نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے فلم سازی کے بڑھتے رجحان کو بھی نمایاں کیا ہے، جہاں نوجوان تخلیق کار روایتی فلم سازی کے مقابلے میں نسبتاً کم وسائل کے ساتھ ڈیجیٹل مواد تیار کرکے عالمی ناظرین تک پہنچ سکتے ہیں۔