مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
انٹرٹینمنٹ

16 لاکھ فالوورز والی بھارتی بیوٹی کوئین کی پراسرار موت، آخری فون کال کی بھی تحقیقات

نئی دہلی: بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ’مس پریٹی انڈیا 2024‘ کی فاتح نِدھی تیواری 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ مدھیہ پردیش کے سنگرولی میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

16 لاکھ فالوورز والی بھارتی بیوٹی کوئین کی پراسرار موت، آخری فون کال کی بھی تحقیقات

نِدھی تیواری سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور فیس بک و انسٹاگرام پر ان کے مجموعی فالوورز کی تعداد تقریباً 16 لاکھ تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موت سے کچھ دیر قبل نِدھی کی فون پر ایک شخص سے گفتگو ہوئی تھی۔ پولیس اس فون کال سمیت ان کے کال ریکارڈ اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد سامنے آنے سے قبل موت کی حتمی وجہ کے بارے میں نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔