ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 اہم سرغنوں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک
خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ہلاک دہشت گردوں سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، سیکیورٹی ذرائع
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
متعلقہ پوسٹس
آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
