Tameerewatan
tameerewatan

ایوانِ صدر میں ملکی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت، حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد پی ٹی آئی قیادت سے بات چیت کرے گا

صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعطم شہباز شریف کی اہم ملاقات کے بعد پیش رفت، حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کرے گا، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار

اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے درمیان حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا راستہ کھل گیا، وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد آج پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

یہ فیصلہ ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں کیا گیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں صدر اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے اور ملک میں امن و استحکام کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

فیصلے کے مطابق حکومتی وفد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی کریں گے۔

دونوں جانب سے مذاکرات موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے بھی حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مذاکرات میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More