وزیر دفاع کے مطابق یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں جبکہ پاکستان اور ترکیہ کی افواج معاونت فراہم کر رہی ہیں
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے یمن کی موجودہ جنگی صورتحال میں پاکستانی افواج کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں جبکہ پاکستان اور ترکیہ کی افواج معاونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
خواجہ آصف کے مطابق یمن میں حوثیوں نے پسپائی اختیار کی ہے اور یمنی افواج نے کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی افواج خطے میں موجود ہیں تاہم یمن میں براہِ راست لڑائی اس وقت سعودی افواج لڑ رہی ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو جس نوعیت کی مدد درکار ہے وہ فراہم کی جا رہی ہے اور پاکستان و ترکیہ کی افواج اس سلسلے میں معاون کردار ادا کر رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے دفاعی اتحاد سے متعلق اجلاس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس یمن کی جنگ کے حوالے سے نہیں تھا بلکہ اس میں دفاعی اتحاد کے تنظیمی ڈھانچے کو حتمی شکل دینے پر کام کیا گیا۔