مواد پر جائیں

کوئٹہ 23°C فجر 5:10 ظہر 12:20 عصر 4:31 مغرب 6:11 عشاء 7:30
آج کا ای پیپر 5 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

دھرنے ختم کریں، پھر بات ہوگی، وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو نئی پیشکش

وزیر اعظم شہباز شریف نے مذاکرات کیلئے مارچ اور دھرنے ختم کرنے کی شرط رکھ دی، کہا احتجاج سے معیشت اور پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے

دھرنے ختم کریں، پھر بات ہوگی، وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو نئی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اور دھرنے ختم کیے جائیں تو حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک کے بعد ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا گیا اور میکرو اکنامک استحکام بڑی مشکل سے حاصل ہوا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے یہ کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں ترقی اور معاشی سرگرمیوں کا عمل جاری ہے جبکہ دوسری جانب احتجاج اور دھرنوں سے برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا پہیہ دوبارہ رکنے نہیں دینا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر ہو۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ اگر مارچ اور دھرنے ختم کیے جاتے ہیں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔