داکارہ کے بائیں بازو پر عربی زبان میں لکھی مختصر عبارت نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جس میں زندگی اور خود سے محبت کا خاص پیغام چھپا ہے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار ان کے لباس یا ہیئر اسٹائل کے بجائے بازو پر موجود عربی ٹیٹو موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
حالیہ تصاویر میں ہانیہ عامر کے بائیں بازو پر کلائی کے قریب عربی زبان میں ”حب نفسك أولاً“ کی عبارت واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
اس عربی عبارت کا مطلب ”سب سے پہلے خود سے محبت کرو“ ہے، جو اپنی ذات کی قدر اور خود سے محبت کرنے کا مثبت پیغام دیتی ہے۔
ہانیہ عامر اپنے فیشن اور منفرد اسٹائل کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کے ملبوسات، زیورات، ہیئر اسٹائل اور ٹیٹو اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آتے رہتے ہیں۔
اداکارہ نے 2016 میں فلم ”جانان“ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں ٹیلی وژن اور فلموں میں اپنی اداکاری سے پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی بڑی تعداد میں مداح بنائے۔
ہانیہ عامر کے جسم پر موجود مختلف ٹیٹو بھی ان کے ذاتی اسٹائل کا حصہ ہیں، تاہم عربی زبان میں لکھا یہ مختصر پیغام اپنے معنی کی وجہ سے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔