مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:13 ظہر 12:19 عصر 4:26 مغرب 6:05 عشاء 7:25
آج کا ای پیپر ⁦10⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
کھیل

پی ایس ایل 12 کب شروع ہوگا؟ تاریخوں کا اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلا جائے گا، مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 12 کب شروع ہوگا؟ تاریخوں کا اعلان ہوگیا

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 میں مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کی تاریخیں گورننگ کونسل اور تمام فرنچائزز سے مشاورت کے بعد طے کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس لندن میں ہوا تھا، جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی اور آئندہ ایڈیشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے دوران شائقین کی ریکارڈ شرکت اور نشریاتی کامیابیوں نے لیگ کی مقبولیت کو مزید بڑھایا۔ انہوں نے آئندہ سیزن کو بھی کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ 2027 کے ایڈیشن میں شائقین کو مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور تمام آٹھ ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور تیاری کریں گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل پشاور زلمی نے جیتا تھا، جس نے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 کے کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ، پلیئر آکشن، مکمل شیڈول، میچوں کے مقامات اور ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔