مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:13 ظہر 12:19 عصر 4:26 مغرب 6:05 عشاء 7:25
آج کا ای پیپر ⁦10⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
کھیل

ورلڈکپ 2027 سے پہلے ہی پاک بھارت میچ کا بخار، ٹکٹوں کی ریکارڈ مانگ

ورلڈکپ کے ٹکٹوں کیلئے 11 لاکھ سے زائد درخواستیں، پاک بھارت مقابلہ سب سے زیادہ مقبول میچ بن گیا

دبئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے آغاز میں ابھی ایک سال باقی ہے لیکن شائقین میں ٹکٹوں کی مانگ نے نیا جوش پیدا کردیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ہی 11 لاکھ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

ورلڈکپ 2027 سے پہلے ہی پاک بھارت میچ کا بخار، ٹکٹوں کی ریکارڈ مانگ

آئی سی سی کے مطابق 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد شائقین ٹکٹ بیلٹ کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ دلچسپی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے میں دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر 2027 کو کھیلا جائے گا، جس کیلئے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔ جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ کیلئے 92 ہزار سے زائد جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے مقابلے کیلئے 86 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ورلڈکپ کے سپر 7 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ممکنہ دوسرے مقابلے کیلئے بھی شائقین میں خاصی دلچسپی پائی جارہی ہے اور اس میچ کیلئے تقریباً 78 ہزار درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔

21 نومبر کو ہونے والے ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی تقریباً 69 ہزار ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

ورلڈکپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔

ٹکٹ بیلٹ کیلئے رجسٹریشن 21 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ یہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔ زیادہ درخواستیں آنے کی صورت میں ٹکٹ خریدنے کا موقع قرعہ اندازی کے ذریعے دیا جائے گا۔