مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:13 ظہر 12:19 عصر 4:26 مغرب 6:05 عشاء 7:25
آج کا ای پیپر ⁦10⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
کھیل

پاکستان کی جگہ بنگلادیش ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گا

پاکستان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلادیش کو دعوت دی، جسے قبول کرلیا گیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی عدم شرکت کے بعد بنگلادیش نے متبادل ٹیم کے طور پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پاکستان کی جگہ بنگلادیش ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گا

ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلادیش ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ دعوت دی تھی، جس کے بعد بنگلادیش کی ٹیم کو پاکستان کی جگہ ایونٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا مقام تبدیل کرنے یا پاکستان کے میچز کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مؤقف میں تبدیلی نہ آنے کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلادیش کو متبادل ٹیم کے طور پر شامل کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت کے علاوہ چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ کے میچوں کے شیڈول اور ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا، جس کے بعد ٹیموں کے مقابلوں کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔