مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:13 ظہر 12:19 عصر 4:26 مغرب 6:05 عشاء 7:25
آج کا ای پیپر ⁦10⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

ٹانک میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

نامعلوم مسلح افراد نے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر کو نشانہ بنایا، الیکشن کمیشن نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر جاں بحق ہوگئے۔

ٹانک میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مسلح افراد نے شمشاد اختر کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ شمشاد اختر کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسر کے قتل پر چیف الیکشن کمشنر، کمیشن کے ارکان، سیکرٹری اور دیگر عملے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مقتول افسر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا الیکشن کمیشن سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور حملے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔