مواد پر جائیں

کوئٹہ 29°C فجر 5:10 ظہر 12:20 عصر 4:31 مغرب 6:11 عشاء 7:30
آج کا ای پیپر 7 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

شمالی وزیرستان اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں 13 جبکہ مستونگ میں 5 دہشتگرد مارے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف الگ الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 18 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

شمالی وزیرستان اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس میں 13 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔