مواد پر جائیں

کوئٹہ 27°C فجر 5:09 ظہر 12:20 عصر 4:32 مغرب 6:12 عشاء 7:31
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں، 435 افراد واپس بھیج دیے گئے

ستمبر کے دوران تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل میں 15 کارروائیاں، حکام کے مطابق غیر قانونی آمدورفت کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت کردی گئی

جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں، 435 افراد واپس بھیج دیے گئے

کوئٹہ: جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ستمبر 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں 15 آپریشنز کے نتیجے میں 435 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔

حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی سرحدی آمدورفت کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض افغان شہری غیر قانونی راستوں کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے پیش نظر سرحدی اور حساس علاقوں میں نگرانی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق غیر قانونی آمدورفت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور حراست میں لیے جانے والے افراد کے معاملات قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹاتے ہوئے متعلقہ حکام کے ذریعے انہیں واپس بھیجا جائے گا۔