مواد پر جائیں

کوئٹہ 24°C فجر 5:15 ظہر 12:18 عصر 4:22 مغرب 6:00 عشاء 7:20
آج کا ای پیپر ⁦13⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا کردار، اے ایس پی سامعہ سلیم کی خدمات توجہ کا مرکز

بلوچستان پولیس میں خواتین افسران کا کردار نمایاں ہے اور وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں

بلوچستان پولیس کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سامعہ سلیم نے بتایا کہ ابتدا میں وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے پولیس سروس کا انتخاب کیا تاکہ خواتین کے مسائل حل کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا کردار، اے ایس پی سامعہ سلیم کی خدمات توجہ کا مرکز

ان کے مطابق پولیس میں خواتین افسران کی موجودگی نہایت اہم ہے کیونکہ بہت سی خواتین اپنے مسائل مرد اہلکاروں کے سامنے بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔ خواتین پولیس افسران انہیں اپنے مسائل کھل کر بیان کرنے اور قانونی مدد حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرسکتی ہیں۔

سامعہ سلیم نے بلوچستان کی خواتین کو پولیس سروس میں آنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں شامل ہوکر وہ نہ صرف اپنی صلاحیتیں منوا سکتی ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں بھی کردار ادا کرسکتی ہیں۔