مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

ایزی پیسہ صارفین کیلئے زبردست سہولت

ایزی پیسہ صارفین کیلئے زبردست سہولت

 ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور کے ٹریڈ نے ایک منفرد شراکت داری کے تحت پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو لاکھوں افراد کے لیے مزید آسان اور قابل رسائی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ایزی پیسہ ایپ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاری کے لیے فوری اور مکمل ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

ایزی پیسہ صارفین کیلئے زبردست سہولت

اس شراکت داری کا باقاعدہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر مظفر مرزا سمیت سینئر نمائندگان، سی ای او نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نوید قاضی، سی ای او سینٹرل ڈپازٹری کمپنی بدی الدین اکبر، ایزی پیسہ اور کے ٹریڈ کے حکام نے شرکت کی۔

اس تعاون کے ذریعے ایزی پیسہ کے صارفین مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آسان آن بورڈنگ کے عمل کے تحت ‘کے ٹریڈ’ کے ذریعے صرف 10 منٹ کے اندر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لیے اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ یہ سہولت روایتی طریقہ کار اور کاغذی کارروائی کی رکاوٹوں کو ختم کرے گی، جس نے طویل عرصے سے پاکستان کے عوام کی کیپیٹل مارکیٹس میں وسیع پیمانے پر شرکت کو محدود کر رکھا تھا۔ یہ اقدام مالی شمولیت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ہر پاکستانی کے لیے زیادہ قابل رسائی بنائے گا۔

اس شراکت داری کے اثرات فوری اور غیر معمولی رہے، جہاں ایزی پیسہ اور کے ٹریڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک ہی دن کے دوران سرمایہ کاری کے سب سے زیادہ اکاؤنٹس کھولنے کا ریکارڈ قائم کیا، جو پاکستان میں ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے دولت سازی کے شعبے میں ایک نئی مثال ہے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب خان نے کہا کہ ایزی پیسہ میں ہمارا مشن ہر پاکستانی کے لیے مالی مواقع تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ کے ٹریڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری کے ذریعے ہم اس وژن کو ادائیگیوں اور بینکاری سے آگے بڑھاتے ہوئے سرمایہ کاری کے شعبے تک وسعت دے رہے ہیں، تاکہ صارفین ایک آسان، محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل تجربے کے ذریعے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کا حصہ بن سکیں۔ انہوں نے ایس ای سی پرو, این سی سی پی ایل اور سی ڈی سی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں نے لاکھوں مزید پاکستانیوں کے لیے رسمی سرمایہ کاری کے نظام میں شرکت کی بنیاد فراہم کی۔

کے ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمود علی شاہ بخاری نے کہا کہ سرمایہ کاری کا مستقبل رسائی اور سہولت میں انحصار کرتا ہے۔ ایزی پیسہ کے ساتھ ہمارے تعاون کے ذریعے ہم اسٹاک مارکیٹ کو لاکھوں پاکستانیوں کے مزید قریب لا رہے ہیں اور پیسہ کمانے کے مواقع تک ان کی پہنچ آسان بنا رہے ہیں۔ این سی سی پی ایل کے نمائندگان نے سرمایہ کاروں کی شرکت میں اضافے اور پاکستان کے مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈیجیٹل جدت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ شراکت داری کیپیٹل مارکیٹس میں عام سرمایہ کاروں کی شرکت بڑھانے، ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے استعمال کو فروغ دینے اور کم سہولیات رکھنے والے طبقات کے لیے پیسہ کمانے کے نئے مواقع پیدا کرنے کی قومی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ 60 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ اور ملک کے پہلے ڈیجیٹل بینک کے طور پر ایزی پیسہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جامع اقتصادی ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہو کر اپنی خدمات کی رینج میں مسلسل توسیع کر رہا ہے۔