مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

سانحہ ہنہ اوڑک کے ورثا کا پورا صوبہ جام کرنے کا اعلان، کوئٹہ کے داخلی راستے بند

سانحہ ہنہ اوڑک کے ورثا کا پورا صوبہ جام کرنے کا اعلان، کوئٹہ کے داخلی راستے بند

سانحہ ہنہ اوڑک کے شہداء کے ورثا نے احتجاج میں شدت لاتے ہوئے کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کی اہم شاہراہیں اور داخلی راستے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سانحہ ہنہ اوڑک کے ورثا کا پورا صوبہ جام کرنے کا اعلان، کوئٹہ کے داخلی راستے بند

شہداء کے ورثا کے نمائندے سردار نسیم پانیزئی نے بتایا کہ آج دوپہر ایک بجے بلیلی کے مقام پر کوئٹہ کے تمام اہم داخلی راستے بند کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیارت کراس کے مقام پر قومی شاہراہ پہلے ہی بند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشین، چمن اور دیگر شہروں کے اہم داخلی پوائنٹس بھی احتجاجاً بند کیے جائیں گے تاکہ حکام تک ان کے مطالبات مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔

سردار نسیم پانیزئی کے مطابق بلوچ بیلٹ کے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے جاری ہیں تاکہ وہاں بھی احتجاج کے طور پر اہم شاہراہیں بند کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثا اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے