مواد پر جائیں

کوئٹہ 26°C فجر 5:09 ظہر 12:20 عصر 4:32 مغرب 6:12 عشاء 7:31
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

عالمی یومِ اساتذہ، میر ظہور بلیدی کا اساتذہ کو خراجِ تحسین

اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، معیاری تعلیم اور ہر بچے تک تعلیم کی رسائی بلوچستان کی اہم ضرورت ہے، میر ظہور بلیدی

عالمی یومِ اساتذہ، میر ظہور بلیدی کا اساتذہ کو خراجِ تحسین

کوئٹہ: میر ظہور بلیدی نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر صوبے کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کی محنت ایک روشن اور تعلیم یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہے۔

اپنے پیغام میں میر ظہور بلیدی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیادی شرط ہے جبکہ استاد نہ صرف علم منتقل کرتا ہے بلکہ نئی نسل کی کردار سازی اور سوچ کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو آگے لے جانے کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ اور ہر بچے تک تعلیم کی رسائی ضروری ہے۔ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی صوبے کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

میر ظہور بلیدی نے اساتذہ کو ضروری سہولیات اور سازگار تدریسی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور اساتذہ پر کی جانے والی سرمایہ کاری دراصل بلوچستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا احترام پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے اور ایک مضبوط تعلیمی نظام ہی روشن، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد بن سکتا ہے۔