مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:13 ظہر 12:19 عصر 4:26 مغرب 6:05 عشاء 7:25
آج کا ای پیپر ⁦10⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں یومِ نجات منایا گیا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج، کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا جشن

 

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں یومِ نجات منایا گیا

ایم پی اے زرک خان مندوخیل کی قیادت میں ریلی، کارکنوں کے بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم، وفاقی حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کا اظہار

کوئٹہ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی، جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وفاقی حکومت کے فیصلے کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور گورنر راج کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے زرک خان مندوخیل نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار اور احتجاج کی سیاست ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے، جبکہ پاکستان کا استحکام اور قومی سلامتی تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

زرک خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور قومی مفاد کو ذاتی و سیاسی اختلافات پر ترجیح دینا ہوگی۔

ریلی کے شرکاء نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے ملکی امن و استحکام کے لیے اہم اقدام قرار دیا اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔