مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:13 ظہر 12:19 عصر 4:26 مغرب 6:05 عشاء 7:25
آج کا ای پیپر ⁦10⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

سومن تھولائی میں آپریشن کے دوران 2 دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات ناکارہ بنا دیے گئے، آپریشن ردالفتنہ 3 جاری

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات بھی ناکارہ بنا دیے گئے۔

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے سومن تھولائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2 دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کو بھی ناکارہ بنا کر ممکنہ خطرے کو ٹال دیا۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن ردالفتنہ 3 جاری ہے، جس کا مقصد دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔