اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کو دو سال مکمل ہوچکے تھے، جس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے نئے ارکان کی نامزدگی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں ارکان کی نئی نامزدگیاں معمول کے طریقہ کار کا حصہ ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی نامزدگی کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا انتظار ہے۔