مواد پر جائیں

کوئٹہ 18°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بین الاقوامی

ایران جنگ امریکا کو 47 ارب ڈالر سے زیادہ میں پڑ گئی

پینٹاگون کے تخمینے میں جولائی کے مقابلے میں 25 فیصد سے زائد اضافہ، استعمال شدہ گولہ بارود کی جگہ نئے ذخائر کے لیے 29 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

واشنگٹن: ایران کے خلاف جنگ پر امریکی فوج کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ رائٹرز کو حاصل پینٹاگون کے اعدادوشمار کے مطابق یہ رقم جولائی کے تخمینے سے 25 فیصد سے زیادہ ہے۔

ایران جنگ امریکا کو 47 ارب ڈالر سے زیادہ میں پڑ گئی

جولائی میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جنگی اخراجات ساڑھے 37 ارب ڈالر بتائے تھے۔ تازہ تخمینہ عوامی طور پر جاری نہیں کیا گیا اور پینٹاگون نے فوری تبصرہ نہیں کیا۔

استعمال شدہ گولہ بارود کی جگہ نئے ذخائر کے لیے 29 ارب ڈالر سے زیادہ، جبکہ تباہ ہونے والے طیاروں، ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کے متبادل کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد درکار ہوں گے۔

ان تخمینوں میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے بھاری اخراجات واضح طور پر شامل نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے سیاسی اثرات ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب 3 نومبر کے انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول داؤ پر ہوگا۔