مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
جرائم

نجی تصاویر سے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنا مہنگا پڑگیا

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر بلیک میلنگ اور آن لائن ہراسانی کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نجی تصاویر سے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنا مہنگا پڑگیا

این سی سی آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر حسام بن اقبال کی ہدایات پر کی گئی کارروائیوں میں لاہور سے ایک، فیصل آباد سے دو جبکہ ملتان سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق لاہور سے گرفتار افتخار پر الزام ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کررہا تھا۔

فیصل آباد میں محمد آصف اور محمد عرفان کو واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا، جبکہ ملتان میں محمد شعیب، محمد سالار اور احمد علی کو خواتین کو الیکٹرانک ذرائع سے ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد حاصل کیے گئے ہیں، جن کا فرانزک معائنہ جاری ہے۔