مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
انٹرٹینمنٹ

مشہور ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو ریاست مخالف بیان بازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

مشہور ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق کارروائی این سی سی آئی اے اسلام آباد کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران سید علی زین بخاری کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے ٹک ٹاکر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی طور پر گرفتاری سے متعلق مزید تفصیلات یا ممکنہ قانونی کارروائی کے اگلے مرحلے کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔