مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
ٹیکنالوجی

اب اے آئی رکھے گی آپ کے بینک اکاؤنٹ پر نظر، نیا فیچر تیار

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی Anthropic اپنے اے آئی چیٹ بوٹ Claude کے لیے ایک نئے فیچر Claude Money پر کام کر رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو اے آئی سے منسلک کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق Claude کی iOS ایپ میں ایک نیا Money سیکشن آزمائشی طور پر سامنے آیا ہے، جہاں صارفین کو بینک اکاؤنٹس منسلک کرکے اپنے اخراجات، مالی منصوبوں اور دیگر معاملات کے بارے میں Claude سے سوالات کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اب اے آئی رکھے گی آپ کے بینک اکاؤنٹ پر نظر، نیا فیچر تیار

ممکنہ طور پر اس فیچر کے ذریعے Claude صارف کے اخراجات کے رجحانات کا تجزیہ، بار بار ہونے والی ادائیگیوں اور سبسکرپشنز کی نشاندہی، اکاؤنٹ بیلنس کا خلاصہ اور بجٹ بنانے میں معاونت کرسکے گا۔

تاہم کمپنی نے ابھی تک Claude Money کو باضابطہ طور پر متعارف نہیں کرایا۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ کن بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اس سہولت میں شامل کیا جائے گا اور صارف کے مالیاتی ڈیٹا تک رسائی کا طریقہ کار کیا ہوگا۔

بینک اکاؤنٹس جیسے حساس مالیاتی ڈیٹا کو اے آئی سے منسلک کرنے کے باعث پرائیویسی اور سیکیورٹی سے متعلق سوالات بھی اہم ہوں گے۔ فیچر کے باقاعدہ اجرا سے قبل اس حوالے سے کمپنی کی پالیسی اور حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔